تازہ ترین
آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نک کارٹر سے ملاقات

آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نک کارٹر سے ملاقات

لندن:(12اکتوبر، 2018)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی افواج کے سربراہ سرنکلسن کارٹر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون،سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آیی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف سرنکلسن کارٹرسے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی حکام سے وفد کی سطح پر امن وامان سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے مذاکرات بھی ہوئے جن میں پاکستان اور افغانستان کے لیے برطانوی نمائندہ خصوصی گریتھ بائلے اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارک سیڈویل بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پاک برطانیہ وفود کی سطح کے مذاکرات سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون،سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برطانوی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ امن و امان کی بحالی کے لئے پاکستان کے اقدامات اورعلاقائی استحکام اور سلامتی کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مشترکہ مفادات کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولسن سے ملاقات کی جہاں آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نک کارٹر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور برطانیہ کے مفادات اور ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں امن کے استحکام سمیت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔برطانوی وزارت دفاع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف لندن پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف کی اردن کے باشاہ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

 

Comments are closed.

Scroll To Top