تازہ ترین
آرمی چیف رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے

آرمی چیف رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے

کراچی: (19 اگست 2017)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، جہاں وہ رتھ فاؤ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

ویڈیو دیکھنے لے لیئے بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لئےکراچی پہنچ گئے ہیں ، دوسری جانب پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے جسد خاکی کو سینٹ کیتھڈرل چر چ میں آخری رسومات ادا کرنے کے بعد  تدفین کیلئے گورا قبرستان پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی تدفین کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

آرمی چیف کی گورا قبرستان آمد کے پیش نظر شاہراہ فیصل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی کالا پل سے قبل ہی روک دیا گیا ہے۔

اس موقع پر گورا قبرستان کے اطراف پاک فوج کے خصوصی دستے نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری بھی گورا قبرستان کے اطراف موجود ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے زریعے قبرستان کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کو انسانیت کی سفیر قرار دیا تھا اور ان کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانیت کسی بھی مذہب سے بالاتر ہوتی ہے اورڈاکٹر رتھ فاﺅ نے پاکستان کے عوام کیلئے مفاد سے بالاتر ہو کر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: ڈاکٹررتھ فاؤ کو گورا قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

 

Comments are closed.

Scroll To Top