تازہ ترین
آرمی چیف کی افغانستان میں دہشت گردی کی مذمت

آرمی چیف کی افغانستان میں دہشت گردی کی مذمت

راولپنڈی:(17اکتوبر، 2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صوبے پکتیا میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادرافغان بھائی دہشتگردی کےخلاف پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے افغانستان کے علاقے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیاہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

اس سے قبل دفترخارجہ نے افغان صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹر پرخودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیا میں خودکش حملے میں 50افراد جاں بحق اور دو سو افراد زخمی ہوگئےتھے۔

 یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کی افغانستان میں خودکش حملے کی شدید مذمت

افغانستان: پکتیا کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش دھماکے، 50 افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top