تازہ ترین
آرمی چیف لندن پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

آرمی چیف لندن پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

لندن:(11اکتوبر،2018) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچے ہیں جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

برطانیہ کے دورے کےموقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کامیاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کی چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

Comments are closed.

Scroll To Top