تازہ ترین
آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر غور

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر غور

راولپنڈی: (23 جنوری 2019) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رائل سعودی آرمی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاد بن حمد الروالی نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول چڑھائے اور انہیں جی ایچ کیو آمد پر  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top