تازہ ترین
لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد میں دھرنے کی دعوت

لوڈشیڈنگ کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد میں دھرنے کی دعوت

کراچی: (19 اپریل 2018) وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر تمام سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم ہاؤس پر دھرنے دینے کی دعوت دے دی ہے، مراد علی شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ کو سندھ سے ووٹ نہیں ملتے، جس کا انتقام لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کیخلاف شکایات کے انبار لگائے، صوبے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس معاملے پر وزیراعظم کو چھ ٹیلیفون کئے اور دو خط لکھ چکا ہوں، آج بھی مفتاح اسماعیل سے رابطے کی کوشش کی تو بتایا گیا کہ وہ ملک سے باہر ہیں، شدید گرمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے ، لیکن وفاق کو سندھ کی پرواہ ہی نہیں ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

مراد علی شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کو صوبے سے ووٹ نہیں ملتے ، جس کا انتقام لیا جارہا ہے، اندرون سندھ میں چودہ سے بائیس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور سندھ والوں کو ہی بجلی چور کہا جارہا ہے، خدارا رحم کریں اور عوام کو منصفانہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔مراد علی شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمے دار کے الیکٹرک اور سوئی سدرن انتظامیہ ٹہراتے ہوئے بتایا کہ کئی بار کے الیکٹرک اور سوئی سدرن حکام کو بلاکر معاملہ حل کرانے کی کوشش کی، مگر حالات جوں کے توں ہیں، یہ سوئی سدرن اور کے الیکٹرک کی آپس کی لڑائی ہے جبکہ عد التی فیصلے کے مطابق سوئی سدرن کے الیکٹرک کو گیس دینے کا پابند ہے مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گیس نہیں دی جارہی ہے ، جس کے باعث پانچ سو میگاواٹ کے بجلی گھر بند پڑے ہیں۔پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ نے انکشاف کیا کہ کے الیکٹرک کو گیس فراہم کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے مداخلت کر رہی ہے، ایف آئی اے کہتی ہے اگر کےالیکٹرک کوگیس دی تو آپ کے خلاف کارروائی کرینگے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنوں کی بھی حمایت کرتے ہوئے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ سب اسلام آباد چلیں، میں بھی آپ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس پر دھرنا دوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: تپتی گرمی میں شدید لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

کراچی میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top