تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب نے مریم نواز اور حمزہ کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

وزیراعلی پنجاب نے مریم نواز اور حمزہ کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

لاہور:(17اکتوبر، 2017)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو آپس کے اختلافات ختم کرکے مل کر پارٹی کے لیے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف سےچھ ماہ بعد مریم نوازنے ملاقات کی،اس موقع پرحمزہ شہباز بھی موجود تھے۔وزیراعلی پنجاب نے مریم اور حمزہ کے درمیان اختلافات کو ختم کرانے کی کوشش کی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

وزیراعلیٰ نے دونوں بچوں کو سمجھایا اور گلے شکوے کیےاور اداروں کے خلاف بیان بازی سے سختی سے روک دیا۔اس کےعلاوہ شہباز شریف نے مریم اور حمزہ کو ہدایت دی کہ وہ ملکر پارٹی کےلیے کام کریں۔

وزیراعلی نے کہا یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف ہے۔ اس موقع پرملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کسی صورت اداروں کے تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز سے بھابھی کلثوم نواز کی بھی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیے:

مریم نواز کا مسلسل دوسرے روز بھی حلقہ این اے 120 کا دورہ

عوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، شہباز شریف

Comments are closed.

Scroll To Top