تازہ ترین
آئی جی سندھ سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، مراد علی شاہ

آئی جی سندھ سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، مراد علی شاہ

ٹنڈوالہیار: (13 ستمبر 2017)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں، قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

ٹنڈوالہیار کے قریب راشد آباد میں سرگودین اسپرٹ انسٹیٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار کی لمبی لمبی پریس کانفرنس نہیں دیکھتا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ آئی جی سندھ سے متعلق عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں،جلد اپیل دائر کریں گے ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میچ ہوگا،سندھ میں محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں، سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لئے میرٹ پر بھرتیاں کی جارہی ہیں،اساتذہ کو بھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے

گورنر کے پاس جتنااختیار ہے استعمال کریں کوئی اعتراض نہیں ،مراد علی شاہ

سندھ کو تقسیم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے، مراد علی شاہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top