تازہ ترین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے ہیریٹج ٹریل کا افتتاح کر دیا

پشاور: (07 دسمبر 2017) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ہیریٹج ٹریل کا ا فتتاح کر دیا جس کا بنیادی مقصد پشاور کی تاریخی حیثیت کو دوبارہ بحال کرنا ہے.

گھنٹہ گھر سے گورگٹھری تک ہیرٹیج ٹریل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک کو کوئی ایماندار لیڈر نہیں ملا، ماضی میں پی ڈی اے کا پیسہ غلط استعمال ہوتا تھاپرویز خٹک نے کہا دہشت گردی سے بدحال صوبہ ہمیں ملا جس کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے چار سال جہاد کیا، آج پشاور تحریک انصاف کا شہر ہے اس وقت اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، شہر میں سڑکوں کاجال بچھایا گیا ہےعنقریب پشاور میں چڑیاگھر کا افتتاح کرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ابتدائی طور پر منصوبہ گور گھٹری سے گھنٹہ گھر چوک تک ہوگا منصوبے کو بعد ازاں شہر کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ منصوبے کو چار ماہ میں مکمل کیا جائےگا جس پر کل 31 کروڑ روپے لاگت آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ریپڈ بس منصوبے کا افتتاح کردیا

ضیااللہ آفریدی نے پرویز خٹک کیخلاف احتساب کمیشن سے رجوع کرلیا

Comments are closed.

Scroll To Top