تازہ ترین
ہالی وڈ اداکارجارج کلونی کا اسلحے کے خلاف مارچ کے لیے خطیرچندہ دینے کااعلان

ہالی وڈ اداکارجارج کلونی کا اسلحے کے خلاف مارچ کے لیے خطیرچندہ دینے کااعلان

ہالی وڈ (21فروری، 2018)ہالی ووڈ اداکارجارج کلونی اور ان کی انسانی حقوق کےلیے سرگرم بیوی امال نے اسلحے سے ہونے والی اموات کے روک تھام کےلیے طلبعلموں کے مارچ کےلیے 5لاکھ ڈالردینے کا اعلان کیاہے۔

کلونی اور ان کی بیوی نےاپنے پیغام میں کہاہے کہ وہ مہم کو چلانے والے اسٹونمین ٖڈگلس ہائی اسکول کے طالبعلموں کی  اسلحے سے جان لیوا واقعات کے خلاف اس کے تدارک کےلیےکاوش سے بہت متاثرہوئے ہیں۔انھوں نے کہا میرا خاندان پورے ملک کی اس غیرمعمولی نوجوان نسل کے ساتھ شانے سے شانے ملانے کےلیے 24مارچ کو ان کے ساتھ ہوگا۔

اداکارنے کہا کہ وہ اپنے بچوں ایلا اورالیگزینڈر کےنام پر اس غیرمعمولی مہم کےلیے 500000ڈالردینے کااعلان کرتے ہیں چونکہ اس مہم سے ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔یہ مارچ اگلے ماہ کی 24تاریخ کوہوناہے جس میں فلوریڈاکے اسکول کے طالبعلم اوران کے والدین واشنگٹن کی طرف مارچ کریں گے اور انھوں نے پورے امریکا میں اسی دن دیگر مارچوں کی بھی مہم شروع کی ہے جس کامقصد امریکی کانگریس کو فائرنگ کے ہونے والے واقعات کے خلاف موئثر قانون سازی پر مائل کرناہے۔یہ مہم فلوریڈا کےعلاقے پارک لینڈ کے ایک اسکول میں گزشتہ ہفتے سابق طالبعلم کی جانب سے اسکول میں فائرنگ سے 17افراد کی ہلاکت کے اندوہناک واقعے کے تناظر میں اسکول کے طالبعلموں  اور ان کے والدین نے ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فلوریڈا اسکول فائرنگ: طالبعلموں کا واشنگٹن کی جانب مارچ کا اعلان

فلوریڈا: ہائی اسکول میں فائرنگ،17افراد ہلاک،متعدد طلبا زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top