تازہ ترین
سیہون شریف:مری برادری کے گروپوں میں تصادم،15افراد زخمی،2 کی حالت تشویشناک

سیہون شریف:مری برادری کے گروپوں میں تصادم،15افراد زخمی،2 کی حالت تشویشناک

سیہون شریف :(24ستمبر،2017نمائندہ ابتک نیوز، عباس ملاح ) سیہون کے قریب ایک گاؤں میں معمولی بات پر مری برادری کے دو گروپوں میں تصادم سے 15افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ سیہون کے قریب گاؤں وارث مری میں پیش آیا جہاں مری برادری کے دوگروپوں کے درمیان چھوٹی سے بات پر لاٹھیاں، کلہاڑیاں چل پڑیں اور ایک دوسروں پر اینٹوں کابھی استعمال کیاگیا۔ جس کے باعث خاتون سمیت 15افراد زخمی ہوگئےہیں۔

زخمی ہونے والوں میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی: حوالہ ہنڈی کیس،ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوسری مرتبہ گرفتار

لاہور: بہن کو طلاق دینے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کر دیا

Comments are closed.

Scroll To Top