تازہ ترین
غلاظت بھری گلی سے میت لیجانے پر چیف جسٹس کا نوٹس

غلاظت بھری گلی سے میت لیجانے پر چیف جسٹس کا نوٹس

اسلام آباد: (20 مارچ 2018) چیف جسٹس آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلاظت سے لتھڑی ہوئی گلی سے میت لیجانے کی تصویر پرنوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلاظت سے بھری گلی سے میت لیجانے کی تصویر پرنوٹس لے لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے تصویر اٹارنی جنرل اور میڈیا کو فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل بھی اس تصویر کو دیکھیں اور نشاندہی کریں تصویر کس شہر کی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی اس علاقے کی نشاندہی کرے ۔ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت اورپاکیزگی کے لئے بھی خطرہ ہے ۔ نشاندہی کریں جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے ایم این اے کونسلر سب سے پوچھیں گے اور ان سے سخت باز پرس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

دیکھتا ہوں، شاہد مسعود کا پروگرام کتنے دن چلتا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس

زینب قتل کیس: لاہور ہائیکورٹ میں عمران کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

Comments are closed.

Scroll To Top