تازہ ترین
چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

کوئٹہ:(10دسمبر،2018)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،چیف جسٹس میاں سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسز کی سماعت بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،دیگرججز،سینئروکلانے شرکت کی،اس کے علاوہ تقریب میں صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی اوردیگرعہدیداربھی شریک ہوئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چیف جسٹس ثاقب نثار نے افتتاح کے بعد عمارت کے دیگر حصوں کا معائنہ بھی کیا،چیف جسٹس ثاقب نثارکونئی عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، نئی عمارت کے افتتاح کے بعد چیف جسٹس اہم کیسز کی سماعت بھی نئی بلڈنگ میں ہی کرینگے۔اس سےقبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے، گذشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے کے ججز اور وکلا نے بھی شرکت کی۔

عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آرٹیکل 199 اور 184 کے تحت عوام کے بنیادی حقوق کی تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ بار اور بنچ کو مل کر فوری انصاف کے لیے کام کرنا ہوگا اور ان کے تعاون سے ہی عدل وانصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ڈیمز فنڈز کی مہم تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ بیرون ملک تارکین وطن نے ڈیموں کے لئے تقریباً 7 اعشاریہ 9 ملین پاؤنڈز دیے۔ انسانی حقوق کے معاملات پر جہاں ضروری تھا وہاں ازخود نوٹس لیے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عدل و انصاف کے لیے چیف جسٹس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بائیس کروڑ عوام کی امیدیں عدلیہ سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چیف جسٹس آج سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے

پاکستان میں صرف مالدار اور بااثر ہی علاج کراسکتا ہے، چیف جسٹس

Comments are closed.

Scroll To Top