تازہ ترین
کسی وی وی آئی پی کیلئے سڑکیں بند نہ کی جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

کسی وی وی آئی پی کیلئے سڑکیں بند نہ کی جائیں، سپریم کورٹ کا حکم

کراچی: (13 جنوری 2018) سپریم کورٹ نے ٹریفک پولیس کو ملک بھر میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بند کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک روکنے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 

سماعت کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہا کہ خواجہ صاحب بتائیں کہ شہریوں کے حقوق کیا ہیں؟، سڑکوں کو بند کرنے سے متعلق شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس پر آئی جی سندھ نے کہا وی وی آئی پیز کے لیے قوانین موجود ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب میں بھی تو وہ وی آئی پی ہوں، میرے لیے تو سڑک بلاک نہیں ہوتی، جس پر اے ڈی خواجہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہیں سڑکیں بند نہیں کی جاتی، صرف موومنٹ کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں اور دو منٹ کے لیے ٹریفک روک دیا جاتا ہے۔

جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وی وی آئی پی موومنٹ سیاسی رہنماؤں کی ہو یا کسی اور کی، شہریوں کو تکلیف سے بچایا جائے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کہیں بھی کسی وی وی آئی پی کیلئےسڑکیں بند نہ کی جائیں اور شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل تک جانے والی سڑک کو بھی کھولا جائے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخصیت کیلئےدو منٹ سےزیادہ سڑک بند نہ کی جائے، ہم عوام کی پریشانی نہیں دیکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیے

نااہلی کے فیصلے پر جہانگیرترین نے نظرثانی کی درخواست دائرکردی

جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرار

Comments are closed.

Scroll To Top