تازہ ترین
اکیلا اس نظام کو ٹھیک نہیں کر سکتا ، چیف جسٹس

اکیلا اس نظام کو ٹھیک نہیں کر سکتا ، چیف جسٹس

پشاور: (19 اپریل 2018) چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ جسٹس دوست محمد کو ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہ جسٹس (ر) دوست محمد کو ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر وہ عدلیہ کے بڑے ہونے کی حیثیت سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور بار سے معذرت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے میں مجھ پر الزامات لگائے گئے، بار نے مجھے اتنا گھٹیا، نیچ اور کم ظرف سمجھ لیا کہ اپنے جانے والے دوست اس طرح رخصت کروں گا کہ ساری زندگی اس پر ندامت ہوتی رہے، میں ان سے کبھی تقریر دکھانے کا نہیں کہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بہت مرتبہ ذکر کرچکا ہوں کہ نظام میں بہت سی مشکلات ہیں، اگر 1872 کا قانون تبدیل نہیں کیا گیا، عدالتیں نہیں بنائی گئیں اور ججز نہیں دیے گئے تو اس کی ذمہ دار سپریم کورٹ نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی ہم پر تنقید ہے کہ ہم فیصلے جلد نہیں کر رہے، ہمیں اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہے، اکیلے اس نظام کو ٹھیک کرنے کی استطاعت نہیں، مسائل حل کرنا تمام ججز کی ذمہ داری ہے اور جیسے بھی مصائب ہوں گے اس میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنیادی تبدیلیاں کرنی ہے اور میں قانون بنانے والا نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد کرانے والا ہوں، جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہیں کے تحت کام کرنا ہے۔اپنا خطاب مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس واپس جانے لگے تو ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ کے صدر بشارت حسن خان اٹھے اور اپنے بار کی تقریب حلف برداری نہ ہونے کا شکوہ کی، جس پر چیف جسٹس نے انہیں فوری طور پر اسٹیج پر بلالیا اور کہا کہ وہ ابھی منتخب باڈی سے حلف لے لیتے ہیں۔اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ نے ایک سادہ کاغذ پر حلف کے الفاظ درج کیے جس کے بعد چیف جسٹس نے ان سے حلف لیا، چیف جسٹس نے بشارت خان سے حلف لینے کے بعد حلف نامے پر دستخط بھی کردیے اور کہا دستخط بھی کر رہا ہوں تاکہ سند رہے، میری طرف سے باقی دوستوں سے آپ حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیے

اہم مقدمات کے سماعت کرنے چیف جسٹس پشاور پہنچ گئے

سانحہ ماڈل ٹاؤن:چیف جسٹس کا متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top