تازہ ترین
سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ عراق

سی جے سی ایس سی جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ عراق

راولپنڈی: (13 ستمبر 2018) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ عراق۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین کی دورے کے دوران عراقی عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے دورہ عراق کے دوران عراق کے وزیر دفاع ایرفان الحیال، عراقی جوائنٹ فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل آتھمن علی فرہود اور عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل انور حماد امین سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے عراق کی ڈیفنس یونیورسٹی فار ملٹری اسٹڈیز میں علاقائی سیکیورٹی چیلنجز اینڈ رسپانس کے موضوع پر لیکچر بھی دیا، جبکہ دو عراقی تھنک ٹینکس، اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر اور النحرین سنٹر فار اسٹریٹجک پلاننگ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈیفنس یونیورسٹی فار ملٹری اسٹڈیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل زبیر محمود حیات کا پاک فضائیہ کے نئے بھولاری ایئر بیس کا دورہ

دوشنبہ: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرکی تاجک صدرسے ملاقات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top