تازہ ترین
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، چیئرمین نیب

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، چیئرمین نیب

لاہور: (23 جنوری 2019) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جہاں کیس بنتا ہوگا وہاں بغیر کسی دباؤ کے بنائیں گے۔

نیب لاہور کے دورے کے دوران چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے میگا کرپشن کیسز میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے پراسیکیوٹرز اور تفتیشی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ اسکی وابستگی صرف اور صرف پاکستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے، جبکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کہٹرے میں کھڑا کرنا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب حوالات میں بھی ملزمان کو جیل مینول سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی اعلان کیا کہ قانون کے مطابق میرٹ پر ریفرنسز دائر ہوں گے اور جہاں کیس نہیں بنتا اس فائل کو بند کردیں گے۔ جبکہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی سپریم کورٹ کے نیب پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top