تازہ ترین
کراچی :اے ٹی ایم اسکمنگ میں ملوث 2اورچینی ملزمان گرفتار

کراچی :اے ٹی ایم اسکمنگ میں ملوث 2اورچینی ملزمان گرفتار

کراچی (18جنوری ، 2018)پولیس نےبہادرآباد سے اے ٹی ایم اسکمنگ میں ملوث 2اورچینی ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ملزم شو شوپنگ اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ صبح چھ بجے اے ٹی ایم سے رقم نکلوارہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی اے ٹی ایم کارڈز اوراسکیمنگ ڈیوائس برآمد ہوئی۔ جبکہ ساڑھے چھ لاکھ پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

پولیس نے بتایاہے کہ چینی باشندے اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان کے ساتھی فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے دوکوگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ ملزمان اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہیں۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top