تازہ ترین
چین کا موجودہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

چین کا موجودہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

بیجنگ: (08 ستمبر 2017)پاکستان نے ایک بار پھر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے جبکہ چین نے موجودہ صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

بیجنگ میں چینی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ دورے میں چینی قیادت کے ساتھ خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف بات چیت اور امن کے ذریعے ممکن ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی دوستی کو بے مثال اور قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، اس کے علاوہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے ۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چین کے  وزیر خارجہ وانگ ژی  کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کرتا ہے، اور اس کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن افغانستان ، چین اور پاکستان سمیت خطے کے مفاد میں ہے ،افغان مسئلے کا حل امن سے منسلک ہے ، بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں چین اور پاکستان ساتھ کھڑے ہیں۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ان کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور چینی ہم منصب کی ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ۔یاد رہے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خواجہ آصف کا چین یہ پہلا سرکاری دورہ ہے

یہ بھی پڑھئے

عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا: احسن اقبال

ویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی 25 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیگا: احسن اقبال

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top