تازہ ترین
چینی قونصل خانے پر حملے کا اہم سہولت کار گرفتار

چینی قونصل خانے پر حملے کا اہم سہولت کار گرفتار

کراچی: (29 جنوری 2019) چینی قونصل خانے پر حملے کا اہم سہولت کار پکڑا گیا۔ دہشت گرد حملے میں شامل عناصر اور دہشت گردوں کے درمیاں معاون کا کردار ادا کررہا تھا۔

چین کے قونصل خانے پر حملے میں ملوث عناصر، سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی تلاش میں مصروف سی ٹی ڈی نے منی ٹریل کے شواہد اکھٹا کیئے تو پتہ چلا کہ حملے کے لئے بھارت سے ملی رقم کسی طرح دہشت گردوں تک پہنچی۔ کوئی ایک نہیں کئی لوگ ہیں جنہوں نے یہ کام انجام دیا۔

رقم حوالہ ہنڈی کے ساتھ ساتھ بنک کے مختلف اکاوئنٹس کے ذریعے بھی دہشت گردوں تک پہنچائی گئی۔ رقم کی منتقلی کو چھپانے اور اداروں کو بے وقوف بنانے کے لئے رقم ٹکڑوں میں دہشت گردوں تک پہنچائی گئی۔

دہشت گردوں کو رقم منتقل کرنے اور اس کے لئے مختلف راستے اختیار کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گرد راشد بلوچ کو شارجہ میں گرفتار کیا گیا ہے جس کی اطلاع سی ٹی ڈی نے شارجہ حکام کو فراہم کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کی حوالگی کے لئے سی ٹی ڈی نے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔ دہشت گرد جلد ہی سی ٹی ڈی کے لاک اپ میں ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top