تازہ ترین
کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سریا نکالنے والا بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سریا نکالنے والا بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق

کراچی:(10 جنوری 2019) کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سریا نکالنے والا بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سریا نکالنے والا بچہ ملبہ گرنے سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دس سالہ اسامہ سریا نکالتے ہوئے دکان کی چھت گرنے سے جابحق ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اسامہ کا تعلق افغانستان سے ہے جو علاقے میں کچرا چنتا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top