تازہ ترین
جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے بطورچیف جسٹس پہلےکیس  کا فیصلہ سنادیا

جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے بطورچیف جسٹس پہلےکیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد:(18 جنوری 2019) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےسپریم کورٹ میں منشیات سے متعلق کیس کی سماعت میں میانوالی کے رہائشی سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 12 سوگرام چرس رکھنےپرنورمحمد کوساڑھے 4 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی اور ہائیکورٹ نے بھی فیصلے کو بر قرار رکھا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top