تازہ ترین
حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی، راولپنڈی، لاہور، پشاور، ملتان (10نومبر،2017)ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اسلام آباد/راولپنڈی 

اسلام آباد میں مرکزی جلوس جی سکس امام بارگاہ سے نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عزادارن نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں چہلم امام حسینؓ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین کمیٹی چوک سے صبح 10 بجے برآمد ہوا۔  آغا حامد علی موسوی نےمرکزی جلوس کی قیادت کی۔ جلوس ٹرنک بازار، بنک چوک سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچا جہاں مجلس بپا کی گئی ۔

یہ جلوس ڈنگی کھوئی چوک، بانساں والا چوک سے جامع مسجد روڑ پر ہوتا ہوا رات گئے قدیمی امام بارگاہ بنی جاکر اختتام پذیر ہوا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

جلوس کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے گرد تین سیکیورٹی حصار بنائے گئےتھے۔ پہلا حصار ابراہیم اسکاؤٹس اور ایم ایف رضا کار، دوسرا پولیس، جبکہ تیسرا رینجرز کا تھا۔ سیکورٹی کے فرائض 3 ہزار اہلکاروں نے انجام دیے۔

ٹریفک پلان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے 6 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹر انچارج، 231 وارڈنز اور 23 جونیئر ٹریفک وارڈنز خدمات انجام دیں ۔

لاہور

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چہلم حضرت امام حسین کی مناسبت سے تعزئیے کا مرکزی ماتمی جلوس دہلی گیٹ حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا جبکہ جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا۔

اس موقع پر سخت سیکوریٹی انتظامات کیے گئے تھے، شہر میں 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سکییورٹی حصار سے گزارا گیا جبکہ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

جلوس میں غیر متعلقہ اشخاص کو مرکزی جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی ۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز عاطف نذیر چہلم کے مو قع پر پولیس اہلکاروں کے ویلفیئر انچارج ہوں گے ۔اس کے علاوہ جلوس کے ملحقہ راستوں کو جلوس کے گزرنے پر چند منٹ کیلئے بند کرنے کے بعد کھول دیاجائے گا۔

کراچی

کراچی میں نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کے چہلم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کرختم ہوگیا۔جلوس کے راستوں کوکنٹینروں اور رکاوٹیں لگا کر بندکیاگیا۔پولیس کے پانچ ہزار جوانوں نےسیکیورٹی کےفرائض انجام دیئے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا جلوس، نمائش، صدر، پلازہ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیا کھارددر پر اختتام پزیر ہوا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

ملتان

ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی چہلم امام عالی مقام عقیدت و احترام سے منایا گیا۔عزاداروں کی بڑی تعداد نے ان جلوسوں اور مجالس میں شرکت کی۔مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوکر آستانہ لعل شاہ پرختم ہوا۔

اس موقع پر ضلع ملتان میں میں 32 مجالس اور 9 جلوس نکالے گئے جس میں سے 8 مجالس اور ایک جلوس کو حساس قرار دیا گیا تھا مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوکر آستانہ لعل شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

پشاور

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاورسے بھی چہلم امام حسین کے جلوس برآمد ہوئے۔عزاداروں نےسینہ کوبی اورزنجیرزنی کرکےغم حسین منایا۔

چہلم امام حسین کا پہلاجلوس امام بارگاہ اخونزادہ سے برآمد ہوا پشاورسے مجموعی طور پر چہلم کے تین ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو قصہ خوانی پہنچ کر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کی ، مرکزی جلوس تماز مغرب کے وقت قصہ خوانی ، چڑی کوبان اور چرچ روڈ سے ہوتا ہوا واپس کوہاٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

ملک بھر میں چہلم کےموقع پر ملک کے دو علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ، سندھ رینجرز نے روہڑی کی امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ فیصل آباد میں دہشت گردی کے منصوبہ رکھنے والے دو مبینہ دہشت گرد سنیپ چیکنگ پر گرفتارکیے گئے جنھیں مزید تفتیش کےلیے نامعلوم مقام منتقل کردیاگیاہے۔

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top