تازہ ترین
چوہدری شجاعت کے بیٹے نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

چوہدری شجاعت کے بیٹے نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

راولپنڈی:(11 جنوری 2019) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

تفصیلات کے نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے سلسلے میں چوہدری سالک حسین کو طلب کیا تھا، عدالت کے طلب کرنے پرسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کے صاحبزادہ چوہدری سالک حسین نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر نیب حکام نے چوہدری سالک حسین سے ایک گھنٹہ سے زائد تک پوچھ گچھ کی، جہاں انہوں نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دئیے،نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں سالک حسین کو طلب کیا تھا۔

پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام سوالات کے جواب دیدیئے ہیں،میں نے کوئی کوئی غلط کام نہیں کیا،امید کرتا ہوں کہ نیب دوبارہ نہیں بلائے گا۔

واضح رہے کہ چوہدری سالک حسین حالیہ ضمنی الیکشن میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top