تازہ ترین
نادان دوست نواز شریف کو غلط مشورے دے رہے ہیں، چوہدری نثار

نادان دوست نواز شریف کو غلط مشورے دے رہے ہیں، چوہدری نثار

ٹیکسلا: (13 جنوری 2018) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہےکہ نادان دوست نواز شریف کو غلط مشورے دے رہے ہیں۔ میری عادت بےجاخوشامد نہیں جو نواز شریف کو پسند نہیں آتی ہے ۔نوازشریف کو سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ پارٹی اور قوم کو متحد کیا جا ئے اور ملکی سلامتی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔کوئی کسی غلط فہمی کا شکارنہ ہومسلم لیگ ن میں ہوں اور رہوں گا۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا واہ کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ اختلافات اپنی جگہ لیکن پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری نبھاتا رہوں گا۔ میری وفاداری پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے،ہر غلط فیصلے کی بھرپور مخالفت کرتارہوں گا۔سیاسی زندگی میں بہت نشیب و فراز آئے لیکن ہر موقع پر استقامت کے ساتھ کھڑارہا۔اداروں کے ساتھ محاذ آرائی پارٹی کے مفاد میں نہیں اپنے اصولی موقف پرآج بھی قائم ہوں۔ حلقہ سے شکست کے باوجود لا تعداد ترقیاتی کام کرائے مفاد پرست سیاست دان نظریہ ضرورت کے تحت پارٹی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں میرا تعلق ان سیاستدانوں سے نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے تیارہونے والا واہ جنرل اسپتال عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے۔ اقتدار میں رہوں یا نہ رہوں حلقہ میں ترقیاتی منصوبہ جات رکنے نہیں دوں گا۔ واہ کینٹ،ٹیکسلا کے عوام نے مجھے بہت عزت دی مجھے اس کا احساس ہے۔ واہ جنرل اسپتال کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں ہوگا جس سے ہزاروں لوگ مستفیذ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی کارکن عدلیہ مخالفت تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیرداخلہ احسن اقبال پرتنقید

Comments are closed.

Scroll To Top