تازہ ترین
چارسدہ: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ڈوب گئے، دو لاپتہ

چارسدہ: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ڈوب گئے، دو لاپتہ

چارسدہ: (13 مارچ 2019) چارسدہ کے تفریحی مقام سردریاب میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے گیارہ افراد کو نکال لیا ہے جبکہ دو بچے تاحال لاپتہ ہے۔

سردریاب میں تفریح کے عرض سے آئے ہوئے خاندان کشتی میں سوار دریا کی سیر کررہے تھے۔ اس دوران کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔کشتی میں سوار تیرہ افراد ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے گیارہ افراد کو نکال لیا جبکہ دو بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والے بچوں میں عبدالرحمان اور زید شامل ہیں۔ چار متاثرہ بچوں کو تشویشناک حال میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ریسکیو کی جانب سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے.

Comments are closed.

Scroll To Top