تازہ ترین
پاکستان بمقابلہ ورلڈالیون:پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

پاکستان بمقابلہ ورلڈالیون:پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

لاہور:(13ستمبر،2017)آزادی کپ کے پہلے میچ میں فتح گر اننگ کھیلنے والے بابر اعظم کا کارکردگی دھرانے کا عزم کیا ہے جبکہ فخر زمان کو کپتان نے احتیاط سے کھیلنے کا مشورہ دیا ہےآج کے میچ میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

دوسرےمیچ میں احمد شہزاد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان برقرار، تین میچوں کی سیریز میں سرفراز الیون کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیمیں آج پھر قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان دوسرا میچ جیت کر سیریز پر قبضہ جمالے گا،مہمان ڈوپلیسی الیون کوسیریز کی بقاء کے لئے لازمی طور پرفتح کی ضرورت ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرتماشائیوں کو محظوظ کرنے کیلئے بہترین مقابلے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان ٹیم میں ایک یا دوتبدیلیوں کا امکان ہے۔ ورلڈ الیون میں ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عماد وسیم کے بعد نمبر دو بولر سیموئل بدری اور انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ کی شمولیت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آزادی کپ: آج کے میچ میں شاہد آفریدی کی حیران کن اینٹری متوقع

پاکستان کرکٹ ٹیم 2018 میں اسکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

Comments are closed.

Scroll To Top