تازہ ترین
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد بند

ویب ڈیسک: (20 ستمبر 2018 ) محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے چمن بارڈر سمیت بلوچستان سے ملحقہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں کو دو روز کے لیے بند کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نو اور دس محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی جب کہ تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغنستان اور ایران سے ہر قسم کی زمینی آمد ورفت ہفتے کے روز سے دوبارہ معمول پر آجائے گی۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پشاورنے آج نویں محرم الحرم کے موقع پردفعہ 144 پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کی ہیں،شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سوری، بغیر نمبر اور بوگس نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے استعمال آتش گیرمواد کی خرید و فروخت اورامام بارگاہوں کے قریب مکانات کی چھتوں پر کھڑے ہونے پرپابندی پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ افغان مہاجرین کے اندرون شہر اور کینٹ ایریا میں داخلے پر آج بھی پابندی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس برآمد

بھارت سے کرتارپورراہداری کھولنے سے متعلق رابطہ نہیں ہوا

 

Comments are closed.

Scroll To Top