تازہ ترین
چائے بیچنے والا محنت کش گل ظفر خان رکن قومی اسمبلی بن گیا

چائے بیچنے والا محنت کش گل ظفر خان رکن قومی اسمبلی بن گیا

راولپنڈی:(10 اگست،2018) راولپنڈی میں چائے بیچنے والا محنت کش گل ظفر خان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا ہے۔ گل ظفر خان این اے 41 باجوڑ سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

چائے کا کھوکھا چلانے والا محنت کش گل ظفرخان پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔ این اے 41 باجوڑ سے نئے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان کا کہنا ہے کہ حلقے میں تعلیم کا فروغ اورعوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔

گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پرچائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی میں کردار ادا کریں گے۔ گل ظفرخان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔ گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں کے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع

 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top