تازہ ترین
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ ذاکر علی شاہ کو کرپشن الزامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا

چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ ذاکر علی شاہ کو کرپشن الزامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا

سندھ ٹکسٹ بک بورڈ کے چئیر مین ذاکر علی شاہ کو کرپشن الزامات عہدہ سے ہٹا کرانہی الزامات کی وجہ سے ہٹائے گئے سابق چئیر مین قادر بخش رند کو دوبارہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا چئیرمین مقرر کردیا گیا۔

ذاکر علی شاہ کو بک بورڈ کےچئیر مین کے عہدہ سے ہٹا کر اسپشل سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق قادر بخش رند کے دور میں بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے۔قادر بخش رند کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہیں ۔ قادر بخش رند 04-2003 کے دوران بورڈ کے سیکریٹری رہے جبکہ  2007اور2008 کے دوران بورڈ کے چئیر مین رہے۔ان کے دور  میں کتب کی چھپائی اور ترسیل میں کروڑ روپے کرپشن کے کیسز سامنے آئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top