تازہ ترین
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

لاہور: (5 نومبر 2018) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سرفراز احمدکو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے محسن خان اور مکی آرتھر تنازع پر بات کرنے سے گریز کیا۔

حال ہی میں پی سی بی قائم کردہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا تو چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی ورلڈ کپ تک قیادت کا فیصلہ مشاورت سے کرنے کا کہہ دیا۔ ایسے وقت میں جب قومی ٹیم گیارہ سیریز اور نو لگاتار میچز جیت چکی ہے۔ دو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا اس وقت چیئرمین کا یہ بیان انتہائی متنازع ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ تک کپتان بنانے کا فیصلہ مشاورت سے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر تنازع پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس قیوم کے رپورٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کی گئی۔

رپورٹ میں وسیم اکرم کو کوئی عہدہ دینے سے نہیں روکا گیا۔ اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ انہیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح سلیکٹرز کو سلمان بٹ کومنتخب کرنے کا اختیار ہے۔ بورڈ کا پلیئرز کے انتخاب میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کے جواب سے حقائق سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کو مسلسل گیارہویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

Comments are closed.

Scroll To Top