تازہ ترین
پی سی بی کا سابق کرکٹر پر مبنی کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا سابق کرکٹر پر مبنی کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور: (11 اکتوبر 2018) پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کرکٹر پر مبنی کرکٹ کمیٹی بنانے کافیصلہ کیاہے۔ چیئرمین احسان مانی کے مطابق کمیٹی کرکٹ سے متعلق امورکے بارے میں فیصلے کرےگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز پر مبنی کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین احسان مانی کے مطابق کمیٹی کرکٹ سے متعلق معاملات چلائے گی۔ اس بارے میں مشاورت شروع کردی ہے۔ جو بھی قومی کرکٹ کےلیےکچھ کرنےکا اہل ہوا اسے کمیٹی میں شامل کر لیں گے۔ سابق کرکٹر کھیل کی باریکیاں بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ ان ہی کو یہ امور سونپیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میراانتخاب چھتیس ماہ کےلیے ہواہے۔ ابھی صرف ایک ماہ ہواہے۔ وہ معاملات سمجھ رہے ہیں۔ جلد بورڈ میں تبدیلیوں کی ابتدا اوررائٹ سائزنگ بھی ہوگی۔ اس وقت تمام اختیارات کامنبع بورڈ چیئرمین ہے۔اورچیک اینڈ بیلنس کاکوئی نظام نہیں۔ اس مقصد کے لیے چیف ایگزیکٹیو کا تقرر کیا جائے گا۔ بورڈ کے آئین میں ضروری ترامیم بھی کی جائیں گے۔ وہ کوئی مشیرنہیں رکھیں گے۔کرکٹ کمیٹی کوہی مکمل بااختیار بنایا جائے گا۔ ان کی خواہش پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ میں کوئی اپنا آدمی نہیں لاؤں گا۔ پی سی بی میں تمام تقرریاں شفاف انداز میں باقاعدہ اشتہار دے کر کی جائیں گی۔ نظرانداز مارکیٹنگ کے شعبے کو بھی فعال بنایا جائے گا۔ اس کےلیے ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کاچیف ایگزیکیٹو کی تقرری پرغور

پی سی بی نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کردی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top