تازہ ترین
سیپراکرپشن :چیئرمین اینٹی کرپشن کا ابتک نیوز کی خبر پرنوٹس

سیپراکرپشن :چیئرمین اینٹی کرپشن کا ابتک نیوز کی خبر پرنوٹس

کراچی (12جنوری، 2018)چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے سیپرا میں جاری کرپشن پر اب تک نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرجنوبی کو انکوائری کا حکم دے دیاہے جبکہ انھوں نےایک ہفتے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

اب تک نیوز بنا ایک بار پھر کرپشن کے خلاف مضبوط آواز،ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے ڈپٹی ڈائریکٹرساؤتھ کو انکوائری کاحکم دے دیا ہے اور تمام تر ریکارڈ کا جائزہ لےکرایک ہفتےمیں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

زبیر پرویز بیک وقت سیپرااوراینٹی کرپشن میں اہم عہدوں پرتعینات ہیں۔ایم ڈی سیپراخالدچاچڑ اور زبیرپرویزکی ملی بھگت سےآئی ڈیز چھپا کر کروڑوں روپے کرپشن کی گئی۔

کرپشن کی خبریں چلانے پر نمائندہ اب تک کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سیپرا میں کرپشن بے نقاب

سیپرا نے اربوں کے ٹھیکوں کی آئی ڈیز چھپا دی

Comments are closed.

Scroll To Top