تازہ ترین
تہران: چاہ بہار میں خود کش دھماکہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

تہران: چاہ بہار میں خود کش دھماکہ، تین افراد ہلاک، متعدد زخمی

تہران: (6 دسمبر 2018) ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں کار بم دھماکا ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر چاہ بہار میں دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے بم کار میں نصب کیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چابہار ایران کے شورش زدہ صوبے سیستان بلوچستان کا شہر ہے جہاں اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں.

حکام کے مطابق خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چابہار کے گورنر جنرل رحمدل بامری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں سیستان و بلوچستان گورنر کے سیکیورٹی عہدیدار محمد ہادی مراشی نے اس دھماکے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے

ایران نے خلیجی ممالک سے دنیا کو تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی

تہران: ایران نے مقامی طور پر بنایا گیا جنگی بحری جہاز خلیج میں بھیج دیا

Comments are closed.

Scroll To Top