تازہ ترین
سندھ پولیس کے بہادر افسر چوہدری اسلم کی 5 ویں برسی

سندھ پولیس کے بہادر افسر چوہدری اسلم کی 5 ویں برسی

کراچی:(09 جنوری 2019) دہشت گردوں کی کمر توڑنے والے،ملک کی خاطر شہادت کا رتبہ پانے والے جانباز اور نڈر پولیس افسر چوہدری اسلم کو دنیا سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے ہیں ۔ انہیں دہشت گردوں کے عیسی نگری فلائی اوور پر شہید کر دیا تھا۔چوہدری اسلم کے اہلخانہ نے مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے والی چوہدری اسلم کا تعلق مانسہرہ سے تھا ۔ چوہدری اسلم نے 1992ء میں شروع ہونے والے کراچی آپریشن میں انکاؤنٹر اسپشلسٹ کے نام سے شہرت حاصل کی۔

چوہدری اسلم نے لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار رحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کو بھی مقابلے میں ہلاک کیا،جبکہ انڈرورلڈ ڈان شعیب خان کو بھی گرفتار کیا تھا۔

چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں پر 2007ء میں معشوق بروہی کو جیل میں قتل کرنے کا الزام بھی لگا۔دوہزار دس میں انہیں سی ٹی ڈی میں تعینات کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی میں تعینات ہونے کے بعد سو سے زائد کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیاجبکہ لیاری گینگ وار کے خلاف کام کرنے والی ٹاسک فورس کی سربراہی بھی چورہدی اسلم کے حوالے کی گئی۔

چوہدری اسلم کے قتل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شاہد اللہ شاہد سمیت دو اہم کمانڈرز کو ملوث قرار دیا گیا۔ پر غیر ملکی خبر رساں اداروں نے ایک ایک کرکے تمام کے مارے جانے کی خبریں نشر اور شائع کیں۔ لیکن ان دہشت گردوں کے مارے جانے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی۔

چوہدری اسلم کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ چوہدری اسلم کے قتل کی موثر تحقیقات کرائی جائے اور ان قتل کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

معروف اداکار، ڈرامہ نگار کمال رضوی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

Comments are closed.

Scroll To Top