تازہ ترین
نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر: وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر: وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات

کوئٹہ: (26 مئی 2018) ملک کے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے ساتھ ساتھ نگراں وزرائے اعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں آج وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبد الرحیم زیارت وال کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں چار ناموں پر مشاورت ہوئی ہے۔اس سے قبل چوبیس مئی کو بلوچستان میں نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر رحیم زیارت وال کے درمیان ملاقات ہوئی تھی،جس میں حکومت کی جانب سے چھ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سات نام پیش کئے گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے پرنس احمد علی، علاؤالدین مری، سیف مگسی ، کامران مرتضی، داؤداچکزئی، حسین بنگلزئی کےنام پیش کیے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے منور مندو خیل، غوث بخش باروزئی، مالک کاسی ، قاضی اشرف، علی احمد کرد، فتح خجک، اسلم بھوتانی کےنام پیش کیے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے

نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا، خورشید شاہ

نگران وزیراعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top