تازہ ترین
ووٹ کو عزت سے متعلق لودھراں کی عوام نے فیصلہ کردیا، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: (13 فروری 2018) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچائو. عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کیپٹن صاحب، آصف زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں کپتان نہیں، کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں۔کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے، میں گدی نشین ہوں، مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا اس دن انصاف کی امید ہوگی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہوگا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگوں نے انتشاری، فسادی اور جھوٹی سیاست کو مسترد کردیا ہے،عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہورہی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لودھراں کا الیکشن دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کا پہلا چاند ہے، جہاں پاکستان کے لوگوں نے انتشاری، فسادی اور جھوٹی سیاست کو مسترد کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مسلم لیگ پر اعتماد کرنے پر لودھراں کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب ووٹ صرف کارکردگی پر ملے گا، مخالفین کو اب سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستانی عوام کس کو ووٹ دے گی، سی پیک لانے والے کو یا کنٹینر سجانے والے کو ووٹ دے، دہشت گردی ختم کرنے والے کو ووٹ دے یا پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کو۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ فرق پاکستانی عوام سمجھ چکی ہے، لودھراں میں مسلم لیگ کی جیت پچھلے الیکشن میں پارٹی اور نواز شریف کی جانب سے کیئے گئے وعدوں کی تکمیل کی باعث ممکن ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج عوام سے ان کے ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کا وعدہ بھی نواز شریف پورا کریں گے، پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہورہی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سیاست اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی، مریم اورنگزیب

سی پیک سے پاکستان اورچین کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مریم اورنگزیب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top