تازہ ترین
امیدوار پارٹی وابستگی کا سرٹیفیکیٹ 29 جون تک جمع کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

امیدوار پارٹی وابستگی کا سرٹیفیکیٹ 29 جون تک جمع کرا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: (17 جون، 2018) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار پارٹی وابستگی کا سرٹیفیکیٹ 29 جون تک جمع کرا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران جماعت کی وابستگی کا سرٹیفکیٹ کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کریں تاہم اگر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کسی بھی وجہ سے جماعتی وابستگی کا سرٹیفکیٹ منسلک نہیں کیا جا سکا تو یہ سرٹیفیکیٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ سے پہلے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس ضمن میں ریٹرننگ افسران کو تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں تاہم الیکشن کمیشن کو اس حوالہ سے اطلاعات ملی ہیں کہ امیدوارن سے ریٹرننگ افسران سکرونٹی کے دوران جماعتی وابستگی کا سرٹیفیکیٹ طلب کر رہے ہیں لہذا اس بات کی ازسرنو وضاحت کی جاتی ہے کہ امیدواران 29 جون تک دفتری اوقات میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کراسکتے ہیں۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نےاگلےعام انتخابات کےلئےضابطہ اخلاق جاری کیا تھا، ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں ، امیدواروں، انتخابی ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹوں سے متعلق ہے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں امیدوار اور انتخابی ایجنٹ لوگوں کی آزادی اور حقوق کی پاسداری کریں گے جن کی آئین اور قانون میں ضمانت دی گئی ہے۔
سیاسی جماعتیں امیدوار اور انتخابی ایجنٹ ، انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد اورالیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق پبلک آرڈر کو بر قرار رکھنے سےمتعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات اور قواعد و ضوابط کی پاسدار ی کریں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں مرد اور خواتین دونوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کےلئے برابر کے مواقع فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک مکمل ہوگی

تحریک انصاف نے ایاز صادق کی نااہلی کیلئے ریٹرننگ افسر سے رجوع کرلیا

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top