تازہ ترین
کینیڈا کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور کرلی گئی

کینیڈا کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور کرلی گئی

اربوں روپے کی کرپشن، دہشت گردوں کے علاج اور انکی مدد کے الزام میں گرفتارسابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو بچانے کے لئے کینیڈین حکومت میدان میں آ گئی اور وزارت داخلہ نے کنیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم تک قونصلر رسائی کی درخواست منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق کنیڈین ہائی کمیشن نے اپنے شہری کی حیثیت سے وزارت خارجہ کے ذریعے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی مانگی تھی وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر کینیڈین ہائی کمیشن کی ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر رسائی کی درخواست کی منظوری دی ہے جبکہ سندھ کے آئی جی جیل خانہ جات اور محکمہ داخلہ کو قونصلر رسائی دینے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف چار سو باسٹھ ارب روپے کا کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے جبکہ سابق وزیر کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور ان کی معاونت کا کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے

Comments are closed.

Scroll To Top