تازہ ترین
آر ٹی ایس کی ناکامی پرتحقیقات کا فیصلہ نئی حکومت کرے، کیبنٹ ڈویژن کی تجویز

آر ٹی ایس کی ناکامی پرتحقیقات کا فیصلہ نئی حکومت کرے، کیبنٹ ڈویژن کی تجویز

سلام آباد: (11 اگست،2018) عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے تاحال کمیٹی قائم نہیں کی جا سکی، کابینہ ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ تحقیقات کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو اگست کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی، مگرالیکشن کمیشن کے بارہا رابطوں اور نو روز گزرنے کے باوجود کمیٹی کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تحقیقاتی کمیٹی کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ابو احمد عاکف دو روز میں ریٹائرڈ ہو جائیں گے،اورچودہ اگست سے نئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا چارج فضل عباس میکن کو دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس سسٹم ناکامی پر4 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مانگی تھی، خیال رہے کہ پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی آ گئی تھی۔

آر ٹی ایس میں خرابی کی وجہ سے انتخابی حلقوں کے نتائج میں گھنٹوں تاخیر ہوئی تھی،چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا تھا کہ بتایا جائے آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا یا جان بوجھ کر بٹھایا گیا تھا؟دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ الیکشن کے روز زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھا نہیں تھا بلکہ آر اوز کی جانب سے ایک ساتھ نتائج بھیجنے کی وجہ سے سسٹم سلو ہو گیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا جسے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو آر ٹی ایس میں خرابی کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چھبیس جولائی کو سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم پر دباؤ ہے جس کے باعث الیکشن نتائج میں تاخیر ہوئی ہے۔ الیکشن نتائج پر کوئی اثر انداز نہیں ہوا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم پر دباؤ جس کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی ہے الیکشن نتائج پر کوئی اثر انداز نہیں ہوا آدھے گھنٹے میں پہلا رزلٹ آ جائے گا۔ بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ جو نتائج بتائے جا رہے ہیں وہ ہو سکتا ہے صحیح ہوں لیکن وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کیئے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد ہی نتائج بتائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے نتائج سے متعلق تمام فارمز جاری کر دیئے

الیکشن 2018ء میں آر ٹی ایس کی ناکامی پر چیف جسٹس سخت برہم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top