تازہ ترین
ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز

ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز

ویب ڈیسک:(12اکتوبر، 2018)قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،اتخابی مہم کاوقت بارہ اکتوبرکی رات بارہ بجےختم ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات دو ہزار اٹھارہ کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے،الیکشن کمیشن نے پینتیس حلقوں میں انتخابی مہم ختم ہونے کا وقت مقرر کردیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انتخابی مہم کا وقت بارہ اکتوبرکی رات بارہ بجےختم ہوجائےگاجس کےبعد جلسے،جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی،امیدوار یا سیاسی جماعت کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

لاہور کے حلقہ این  اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر میں مقابلہ ہے جب کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  این اے 124 لاہور سے میدان میں جن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے غلام محی الدین کریں گے۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 میں تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، ایم کیو ایم مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ بھی ہے۔گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھی، مجموعی طور پر ستائیس ٹیمیں پینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کریں گی،مانیٹرنگ ٹیمیں آج سے حلقے میں جائے گی اور انتخابی نتائج مکمل ہونے تک حلقے میں موجود رہے گی۔

ضمنی انتخابات سے پہلے مانیٹرنگ ٹیمیں پولنگ سامان کی ترسیل کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیں گی جبکہ پولنگ والے دن سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی مانیٹرنگ ٹیمیں لیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں آر ٹی ایس سسٹم کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا بھی جائزہ لیں گی، اس کے علاوہ انتخابی نتائج مرتب کرنے اور گنتی کے عمل کا جائزہ بھی مانیٹرنگ ٹیمیں لیں گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پاس کوڈ جاری

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کاکہناہے کہ سمندر پار پاکستانی نادرا کی ہیلپ لائن سے مددبھی لے سکتے ہیں۔اوورسیزووٹرپاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کانیاطریقہ انٹرنیٹ ووٹنگ کارمتعارف کرادیاگیاہے جس کے ذریعے سے اپناووٹ ڈال سکیں گے۔آئی ووٹنگ سے مستقبل میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ یہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام آئندہ ای ووٹنگ کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے 7 ہزار364 رجسٹرڈ آئی ووٹرزکوپاس کوڈجار کردیئے گئے ہیں۔ ندیم قاسم نے کہا کہ ویب سائٹ پرجاری ویڈیو کے ذریعہ کمیشن نےووٹرز کو رجسٹریشن اور ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کارسے آگاہ کیاہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناتھاکہ تارکین وطن کی جانب سے آئی ووٹنگ میں عدم دلچسپی کے باعث بہت کم ووٹرزرجسٹرڈہوپائے۔

پاک فوج کے وفد کا الیکشن کمیشن کا دورہ

تین اکتوبر کو پاک فوج کے وفد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا ہے اور حکام سے ملاقاتیں کیں،ملاقات میں ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل 26 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے۔ سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات پاک فوج کے آفیسر انچارج کو حاصل ہوں گے۔ ضمنی الیکشن کے دوران آفیسر انچارج کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے موقع پر کارروائی کر سکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہیں گے۔ 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کیلئے فوج 12 سے 15 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔ جبکہ 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے فوج 19 سے 22 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کو درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے۔ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 35 حلقوں سے 385 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں فوج کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے

الیکشن کمیشن نے این اے 174 اور پی ایس 36 پر محفوظ فیصلہ سنادیا

Comments are closed.

Scroll To Top