تازہ ترین
برطانوی بینکنگ گروپ نے کریڈٹ کارڈ سے ڈیجیٹل کرنسیوں کی خریداری پرپابندی لگادی

برطانوی بینکنگ گروپ نے کریڈٹ کارڈ سے ڈیجیٹل کرنسیوں کی خریداری پرپابندی لگادی

لندن (5فروری، 2018)برطانیہ کے لولائیڈز بینکنگ گروپ نے کریڈٹ کارڈ سے بٹکوائین اوردیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے ای میل میں بتایا لولائیڈز بینکنگ میں شامل ، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ہیلی فیکس اورایم بی این اے اپنے صارفین کو جاری کریڈٹ کارڈوں سے بٹکوائین اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کو ممنوع قراردے دیاہے۔

برطانوی  اخبار ٹیلی گراف کاکہناہے کہ برطانیہ کے گھروں کی خریداری کے لیے قرضے دینے والے بڑے بینکنگ گروپ نے اس خطرے کے پیش نظر اپنےکریڈٹ کارڈ صارفین کو بٹکوائین اور کریپٹو کرنسیوں کی خریداری سے روک دیاہے کہ ان کرنسیوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

اخبار نے بتایا بینک کریڈٹ کارڈ سے بٹکوائین اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کرنے پر پیر آج سے کارڈوں کو بالکل بند کردے گاتاہم عوام کو ڈیبٹ کارڈ سے بٹکوائین اور کریپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے ۔

برطانوی اخبارنے بتایاہے کہ بینکنگ گروپ کو خطرہ ہے کہ لوگ بٹ کوائین اور ان جیسی کرنسیوں کو قیمت بڑھنے کے آسرے میں منافع کی لالچ میں اسے خریدے گےتاہم قیمتیں کم ہونے پر نقصان ہونے پر بہت بڑا بوجھ اورقرضہ ان پرچڑھ سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ملک میں مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار، ادارہ شماریات

گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 249 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top