تازہ ترین
چاغی میں بس کے قریب دھماکہ، 6 افراد زخمی

چاغی میں بس کے قریب دھماکہ، 6 افراد زخمی

چاغی:(11 اگست،2018) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس کے قریب خودکش دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت چھ افرادزخمی ہو گئے ہیں۔

کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی کے مطابق دھماکے کا نشانہ بننے والی بس سیندک منصوبے کے ملازمین کو لے کر دالبندین ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھی کہ دالبندین سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے۔ہاشم غلزئی کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں منصوبے کے تین غیر ملکی ملازمین بھی شامل ہیں،دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ چاغی کے صحرا میں واقع سینڈک کا منصوبہ ہے جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 650کلو میٹردور ایران افغانستان کے بارڈر کے قریب بلوچستان کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔سینڈک کا علاقہ سطح سمندر سے 950 میٹر بلند ہے انتہائی ریتلا علاقہ تفتان کے سرحدی قصبے سے40کلو میٹر دور ہے اور اونچے اونچے چٹیل پہاڑوں کا علاقہ ہے۔ برسوں کی تحقیق، کھدائی، سروے اور نمونوں کے تجزیے کے بعد وزارت پٹرولیم نیچرل ریسورس پاکستان نے سینڈک کے مشرق، شمال اور جنوب میں ذخائر دریافت کیے جن میں سونے، چاندی اور تانبے کے200ملین ٹن کے ذخائر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چاغی: بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر پر کریکر دھماکا،15افراد زخمی

چاغی: کوئٹہ تفتان روڈ پر ٹرالر اور بس میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top