تازہ ترین
ملتان:ایک لڑکے کی دوسہیلیوں سے شادی

ملتان:ایک لڑکے کی دوسہیلیوں سے شادی

ملتان (04جنوری ،2018) ملتان میں شادی کرنے والے نوجوان کی بیوی نے اپنے نو بیاہتا دلہے سے اپنی ہی سہیلی کا نکاح بھی کروادیا،دونوں ہم جولیاں سوکنیں بن کر بھی خوش ، تاہم دونوں بیویوں کے رشتہ دار دشمن بن گئے ہیں۔

اسے خوش نصیبی کہیں یا دوستی کی مثال ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا کے رہائشی نوجوان محمد فراز نے شادی کی تو ڈیڑھ ماہ بعد ہی اسے دوسری شادی بھی کرنا پڑی۔

دوسری شادی کےلئے نہ تو فراز نے کوئی پاپڑ بیلے اور نہ ہی پہلی بیوی کی مخالفت مول لی بلکہ ایک کے ساتھ ایک مفت والے فارمولے کے تحت دوسری بیوی مفت میں مل گئی اور وہ بھی پہلی والی کی رضامندی اور اصرار پر۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ فراز کی بیوی علینہ اپنی سہیلی علیشبہ سے بے حد پیار کرتی ہے دونوں سہیلیاں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتیں شادی کے بعد بھی دونوں نے اکھٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا اور یوں علینہ نے اپنی سہیلی علیشبہ کی شادی بھی اپنے شوہر فراز سے کروادی۔

شادی کے بعد تینوں میاں بیویاں خوش ہیں تاہم لڑکیوں کے رشتہ دارظالم سماج بن گئے ہیں۔فراز کا کہنا ہے کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اسکی دونوں بیویوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top