تازہ ترین
باکسنگ لیجنڈ محمد علی ستتروان یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

باکسنگ لیجنڈ محمد علی ستتروان یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: (17 جنوری 2019) عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا ستتر واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ ان کے مداح آج بھی انہیں یاد کر رہے ہیں۔

سترہ جنوری انیس سو بیالیس کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا۔ تاہم انہوں نے انیس سو چونسٹھ میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔ محمد علی نے بارہ سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور انیس اکتوبر انیس سو ساٹھ کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔ جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا اور انیس سو ساٹھ میں ہی روم اولمپکس میں محمد علی کی کامیابی نے انہیں ایک عظیم باکسر بنا دیا۔ تاہم محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود محمد علی نے اپنا کیریئر جاری رکھا اور بڑے بڑے باکسروں کو رنگ میں چاروں شانے چت کر دیا۔

لیجنڈ باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں اکسٹھ مقابلے لڑے جس میں انہوں نے چھپن میں کامیابی حاصل کی جبکہ صرف پانچ مقابلوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے کیریئر کے سینتیس مقابلوں نے انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔

بیسویں صدی کے عظیم باکسر محمد علی کو انیس سو چورسی میں پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے باکسنگ کو خیرباد کہہ دیا اور اور 2016 میں 3 جون کو وہ اسی بیماری سے لڑتے لڑتے انتقال کرگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top