تازہ ترین
عامر نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

عامر نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

لندن: (09 ستمبر 2017)باکسر عامر خان نے فریال سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے ، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فریال مخدوم کے حاملہ ہونے کی خبر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کتنی سچائی ہے، یہ وقت ہی بتائے گا۔

سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اور فریال اب ساتھ نہیں رہتے، عامرخان کا مزید کہنا تھا کہ فریال حاملہ ہیں یہ بات کتنی سچ ہے یہ وقت بتائے گا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ فریال نے انہیں اپنے حاملہ ہونے کے بارے میں نہیں بتایا،اس بارے میں انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا ہے، تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دوسرے بچے کو سپورٹ کرنے کے لیے آگے ہونگے۔باکسر نے مزید کہنا تھا کہ ان کیلئے انکی بیٹی سب کچھ ہے اور اس کی وہ پوری ذمہ داری لیں گے۔اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ پیر ثاقب شامی عامر خان اور فریال مخدوم میں صلح کرانے کی کوشش کر رہے یں، تاہم عامر خان کے بیان کے بعد ان کے ارادوں کا پتا چل گیا ہے۔

ادھر فریال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہ کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے، توکسی اورکی کیا ضرورت۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فریال مخدوم نے ایک الٹراساونڈ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اپنے حاملہ ہونے کی خبر دی تھی۔مگر اس کے باوجود عامر اور فریال کے درمیان صلح میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی، عامر خان ان دنوں لاہور میں ہیں، جب کہ فریال امریکہ میں اپنے والدین کے ہمراہ ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top