تازہ ترین
شام کے شہر گوتہ میں شامی اور روسی طیاروں کی مسلسل 3 دن سے بمباری جاری

شام کے شہر گوتہ میں شامی اور روسی طیاروں کی مسلسل 3 دن سے بمباری جاری

دسشق: (20 فروری 2018) شام کے شہر گوتہ میں شامی فوج کی فضائی بمباری جاری ہے۔ تین روز میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد دو سو سے تجاوز کرگئی جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔ شامی حزب اختلاف نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔ فرانس نے کہاکہ بشار الاسد کی فوج شہریوں کو قتل کرنے سے اجتناب کرے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے دارالحکومت دمشق سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر حزب اختلاف کے علاقے پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کرکے متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا۔ اتوار کے روز سے جاری بمباری میں روسی طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ مشرقی گوتہ میں چار لاکھ افراد دو ہزار چھ سے محصور ہیں۔ شامی فوج اور روسی افواج ان پر مسلسل بمباری کررہے ہیں۔

شامی حزب اختلاف کے مطابق مسلسل بمباری زمینی آپریشن کی جانب اشارہ ہے۔ جلد شامی فوج نے گوتہ میں آپریشن کرے گی۔ یونیسیف کا کہنا ہےکہ گوتہ کی حالات بتانے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ شامی حزب اختلاف نے بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ حزب اختلاف کے کارکنوں کا قتل عام بند کرائے۔

یہ بھی پڑھیے

شام میں روس کی فضائی بمباری، 49 جنگجو ہلاک

شام: الرقہ پر امریکی اتحاد کی بمباری، ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top