تازہ ترین
چمن میں دھماکہ، قبائلی رہنما زخمی

چمن میں دھماکہ، قبائلی رہنما زخمی

چمن:(19 دسمبر 2018) بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما محافظ سمیت زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا چمن کے بوغرہ روڈ چوک پر ہوا، جہاں کریکر کو دکان کے ساتھ بنے فٹ پاتھ کے نیچے نصب کیا گیا تھا،کریکر دھماکے کی زد میں آکر قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق حاجی بہاول خان دیگر عمائدین کے ساتھ اکثر یہاں آکر بیٹھک لگایا کرتے تھے، جو آج کریکر دھماکے کی زد میں آگئے،واقعے کے بعد پولیس اور لیویز نے علاقے کو سیل کرکے ٹریفک کو متبادل روٹس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔دوسری جانب شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

چمن : کارگو بس مسافر کار سے جا ٹکرائی، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

چمن: پولیس دفتر کے باہر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top