تازہ ترین
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کی 76 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کی 76 ویں سالگرہ

انٹرٹینمنٹ ڈیسک:(29 دسمبر 2018) ستر کی دہائی میں بالی ووڈ فلموں کے لئے کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے رومانٹک ہیرو راجیش کھنہ کےمداح آج ان کی 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ساٹھ کے عشرے کے آخر میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے عظیم اداکار مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں انتیس دسمبر انیس سو بیالیس میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام جیتن کھنہ تھا۔اپنی ابتدائی فلموں بہاروں کے سپنے ، راز اور عورت سے ہی انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوگئی اور اس کے بعد وہ انیس سو اکانوے میں فلمی دنیا چھوڑنے تک سینما اسکرین پر چھا ئے رہے۔

 

فلم خاموشی میں ان کے کردار کو بے حد سراہا گیا اور نقادوں نے بھی انہیں بھارتی سینما اور ہندی فلموں کا پہلا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

انہوں نے انیس سو تہتر میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ اور رنکل کھنہ ہیں تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انیس سو چوراسی میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔راجیش کھنہ نے انیس سو اکانوے میں فلمی دنیا چھوڑ کر سیاست کا آغاز کیا اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔

اپنے انداز اور کرداروں کو لازوال بنانے والے سپراسٹار راجیش کھنہ  انہتر برس کی عمر میں اس دنیا سے گزر گئے لیکن ان کا بے مثال فن انہیں مدتوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیے

معروف اداکارہ بابرہ شریف کی آج 64 ویں سالگرہ

بالی ووڈ اداکارہ سمیتا پاٹیل کی 65 ویں سالگرہ

Comments are closed.

Scroll To Top