تازہ ترین
متعدد ممالک اور ایئرلائنز نے بوئنگ 737 میکس طیارہ گراؤنڈ کردیا

متعدد ممالک اور ایئرلائنز نے بوئنگ 737 میکس طیارہ گراؤنڈ کردیا

ویب ڈیسک: (13 مارچ 2019) ایتھوپیا میں فضائی حادثے کے بعد متعدد ممالک اور ایئرلائنز نے بوئنگ سیون تھری سیون میکس جہاز گراؤنڈ کردیا۔ کئی ممالک نے مذکورہ طیارے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی پابندی لگادی۔

ایتھوپیا میں تین روز قبل مسافر طیارے بوئنگ سیون فور سیون کے حادثے میں ایک سو ستاون افراد کی ہلاکت کے بعد مختلف ممالک اور ایئرلائنز نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ بھارت اور چین سمیت دیگرممالک نے مذکورہ طیارہ گراؤنڈ کر دیا۔ بوئنگ سیون تھری سیون میکس طیارہ گراؤنڈ کرنے والے دیگر ممالک میں انڈونیشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، منگولیا، آسٹریلیا، عمان، کویت، متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے چند ممالک شامل ہیں۔

برازیل، ایتھوپیا، میکسیکو، جنوبی افریقہ اور ارجنٹینا کی ایئرلائنز نے مذکورہ طیارہ نہ اڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ سیون تھری سیون میکس کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top